ترک قیادت اورعوام کےدلوں میں پاکستانیوں کاخاص مقام ہے: ترک وزیر خارجہ

ترک قیادت اورعوام کےدلوں میں پاکستانیوں کاخاص مقام ہے: ترک وزیر خارجہ
ترک قیادت اورعوام کےدلوں میں پاکستانیوں کاخاص مقام ہے: ترک وزیر خارجہ
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ برادرملک پاکستان کےدورےپربہت خوشی ہے، ترک قیادت اور عوام کے دلوں میں پاکستانیوں کا ایک خاص مقام ہے۔ مذاکرات کےکامیاب انعقاد اور شاندار میزبانی پرمشکورہیں۔ 

ترک وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں سہ ملکی معاہدے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں کاراباخ،قبرص اورمسئلہ کشمیرپربات ہوئی ہے، تینوں ممالک میں مجموعی تجارتی حجم 80کروڑڈالرہے، تینوں ممالک میں تجارت،سرمایہ کاری بڑھانےکےامکانات ہیں، پاکستان کے ساتھ دفاعی میدان میں تعاون بڑھارہےہیں۔ 

ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 83پاک ترک معارف سکول معیاری تعلیم دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی مسئلہ کشمیرپرکسی بھی یکطرفہ اقدامات کےخلاف ہے۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -