گنجے سر سے بجلی پیدا ہوسکتی ہے،انوکھی تحقیق سامنے آگئی

گنجے سر سے بجلی پیدا ہوسکتی ہے،انوکھی تحقیق سامنے آگئی
گنجے سر سے بجلی پیدا ہوسکتی ہے،انوکھی تحقیق سامنے آگئی

  

میڈرڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئی سائنسی  تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دھوپ کو استعمال کرتے ہوئے گنجے مردوں کے سر سےبجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

انڈیپنڈنٹ اردو نیوز کے مطابق سپین کی ویلنسیا یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک ہسپانوی سٹارٹ اپ کمپنی نے  دلچسپ پروجیکٹ پیش کیا ہے جس کے مطابق  گنجے مردوں کے سر پر سورج کی روشنی سے شمسی توانائی پیدا کی جاسکتی ہے۔اس طریقہ کار میں  کھوپڑی کو سطح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو سورج کی کرنوں کو اکٹھا کرتی ہے اور پھر اسے بجلی میں تبدیل کرتی ہے تاکہ اس شخص کے پاس چھوٹی بیٹریوں میں توانائی ذخیرہ ہو جائے۔ذخیرہ شدہ توانائی بعد میں موبائل فون کو چارج کرنے سمیت مختلف کاموں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ایسا کرنے کے لیے لیبارٹری میں مائیکروچپس کو سر پر رکھا جاتا ہے جو بعد میں استعمال کے دوران سورج کی روشنی کو ذخیرہ شدہ بجلی میں بدل دیتی ہیں۔

ریسرچ کے مطابق گنجے شخص کا سر شمسی خلیوں کے مقابلے میں شمسی توانائی کو تبدیل کرنے میں زیادہ کارآمد ہے جو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تجربہ 42 مردوں پر کامیابی کے ساتھ کیا گیا، کھوپڑی میں مائیکروچپ لگانے کے لیے بس ایک مختصر آپریشن کی ضرورت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -