رکشہ کھائی میں گر گیا، ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین جاں بحق

رکشہ کھائی میں گر گیا، ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین جاں بحق
رکشہ کھائی میں گر گیا، ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین جاں بحق

  

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) نوشہرہ کے علاقے فضل گنج میں رکشہ کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں پانچ خواتین جاں بحق اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے فضل گنج میں رکشہ کھائی میں گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں جبکہ دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز اٹک میں بھی رکشہ پل سے نیچے گرنے کے باعث چار خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ تین بچوں اور خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ 

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -نوشہرہ -