بلوچستان کے نام نہاد خیرخواہوں نے آج تک ہمیں کچھ نہیں دیا' ترجمان بلوچستان حکومت پی ڈی ایم قیادت پر برس پڑے

بلوچستان کے نام نہاد خیرخواہوں نے آج تک ہمیں کچھ نہیں دیا' ترجمان بلوچستان ...
بلوچستان کے نام نہاد خیرخواہوں نے آج تک ہمیں کچھ نہیں دیا' ترجمان بلوچستان حکومت پی ڈی ایم قیادت پر برس پڑے
سورس:   File

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کاکہنا ہے کہ آج جو لوگ بلوچستان کے خیر خواہ بنے ہیں یہ اپنے دور حکومت میں ہمیشہ صوبے کو نظر انداز کرتے آئے ہیں۔ 

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لوگوں کو بلوچستان کی عوام نے بھی مسترد کر دیا ہے، ان کے پاس بلوچستان کو دینے کےلیے کچھ نہیں ہے۔ 

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کبھی  بھی نہیں ہوگا، پی ڈی ایم قیادت عوام کی کم تعداد میں شرکت سے مایوس ہے جبکہ ان میں اختلافات واضح نظر آرہے ہیں۔ 

لیاقت شاہوانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت میں رہتے ہوئے یہی لوگ بلوچستان کو نظرانداز کرتے آرہے ہیں۔  لورالائی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نظر نہیں آئی۔

ترجمان حُکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس اشعار اور نعرے بازی کے علاوہ کچھ نہیں

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -