’مجھ سے ملنے والا شخص نواز شریف کا بھتیجا تھا یا نہیں ،تصدیق نہیں کر سکتا ‘ براڈ شیٹ کے مالک کا تہلکہ خیز بیان 

’مجھ سے ملنے والا شخص نواز شریف کا بھتیجا تھا یا نہیں ،تصدیق نہیں کر سکتا ‘ ...
’مجھ سے ملنے والا شخص نواز شریف کا بھتیجا تھا یا نہیں ،تصدیق نہیں کر سکتا ‘ براڈ شیٹ کے مالک کا تہلکہ خیز بیان 

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) براڈشیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے کہا ہے کہ مجھے ملنے والے شخص کے بارے میں تصدیق سے نہیں کہہ سکتا کہ وہ نواز شریف کا بھتیجا تھا ۔

 نوازشریف پر الزام لگانے کے ایک دن بعد ہی اپنے بیان میں تبدیلی کرلی۔ ان کا تازہ انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ مجھے ایک شخص ملا تھا جو خود کو نواز شریف کا بھتیجا ظاہر کر رہا تھا تاہم میںاس بارے میں تصدیق سے نہیں کہہ سکتا کہ وہ شخص جھوٹ بول رہا ہے یا سچ۔براڈ شیٹ کے سربراہ نے بتا یا کہ مذکورہ شخص نے نواز شریف کے ساتھ اپنی ایک تصویر دکھا کر بتا یا تھا کہ وہ نواز شریف کا بھتیجا ہے لہذا میرے پاس اسکا کوئی ثبوت نہیں کہ یہ شخص نوازشریف کا رشتہ دار تھا اور یہ ابھی تک صرف ایک الزام کی حد تک ہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاناما پیپرز کے فوراًبعد نواز شریف کے معاملات پر نظر رکھنے والے ایک مبینہ آفیسر نے مجھے آفر کی کہ آپکے کانٹریکٹ کی تجدید ہوسکتی ہے، اگر آپ ہمیں بھی حصہ دیں مگر میں نے کوئی ڈیل نہیں کی۔

مزید :

قومی -