ڈیلی پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل میڈیا کا ٹرینڈ شروع کیا، فواد چوہدری

ڈیلی پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل میڈیا کا ٹرینڈ شروع کیا، فواد چوہدری
ڈیلی پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل میڈیا کا ٹرینڈ شروع کیا، فواد چوہدری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیلی پاکستان پہلا ادارہ تھا جس نے پاکستان میں پہلا ڈیجیٹل نیوز میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرایا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت میڈیا کی دنیا میں متبادل شعبے ڈویلپ ہو رہے ہیں، اگلے دو ڈھائی سال میں یوٹیوب وغیرہ اتنے بڑے ہوجائیں گے کہ ٹی وی وغیرہ ان کے آگے کچھ نہیں رہیں گے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ ڈیلی پاکستان پہلا ادارہ تھا جس نے ملک میں ویب سائٹ کا ٹرینڈ شروع کیا، یہ شامی صاحب کا وژن تھا کہ انہوں نے اتنا پہلے اس رجحان کو سمجھا۔

خیال رہے کہ ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور یوٹیوبرز کی گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے بعد سے مین سٹریم میڈیا کے صحافیوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ملاقات کے بعد صحافتی حلقوں میں یہ بحث شدت کے ساتھ جاری ہے کہ ڈیجٹیل میڈیا کا مستقبل کے نیوز میڈیا میں کیا حصہ ہوگا۔

مزید :

قومی -