فلائٹ اسرائیل لیجانے سے انکار اور اماراتی ائیرلائن کے پائلٹ کی معطلی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

فلائٹ اسرائیل لیجانے سے انکار اور اماراتی ائیرلائن کے پائلٹ کی معطلی کی ...
فلائٹ اسرائیل لیجانے سے انکار اور اماراتی ائیرلائن کے پائلٹ کی معطلی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اماراتی ایئرلائن کی پرواز اسرائیل لے جانے سے انکار پر پائلٹ کو معطل کیے جانے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی اور ایمریٹس ایئرلائن نے ایسے نام کے کسی پائلٹ کی ایئرلائن کیلئے کبھی خدمات حاصل کرنے کی ہی تردید کردی جبکہ خبر شیئرکرنیوالے صحافی نے بھی اپنی ٹوئیٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے وضاحت بھی جاری کردی۔ 

اس سے قبل میڈیا اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ ایمریٹس ایئرلائن نے اسرائیل جانے سے انکار پر تیونس کے پائلٹ کو معطل کیا ہے، اسے طیارہ اسرائیل کے دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس لے جانے کا کہا گیا تھا۔

ایمریٹس ایئرلائن نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے  بتایا کہ " ایمریٹس نے اس نام کا پائلٹ کبھی نہیں رکھا، اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی تمام رپورٹس غلط ہیں"۔

اس کے بعد بائی لائن ٹائمز کیساتھ وابستہ نمائندے نے بھی اپنی ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی اور وضاحتی ٹوئیٹ میں بتایا کہ اماراتی ایئرلائن کے پائلٹ کے بارے میں جھوٹی خبر انہوں نے بھی شیئرکی  ، ایسی خبر جو پہلے قدس نیوز پر بھی لگی لیکن میں نے وہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی۔

مزید :

بین الاقوامی -