پی ڈی ایم احتجاج میں مدارس کے بچوں کی شرکت روکنے کے لئے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

پی ڈی ایم احتجاج میں مدارس کے بچوں کی شرکت روکنے کے لئے حکومت نے اہم فیصلہ ...
 پی ڈی ایم احتجاج میں مدارس کے بچوں کی شرکت روکنے کے لئے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے  مدارس کے بچوں کوپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )کے جلسوں اور دھرنے میں شرکت سے روکنے کا ٹاسک وزیر داخلہ شیخ رشید کو سونپ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  حکومت نے مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج سے روکنے کے لیے مشاورت مکمل کر لی ہے، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ٹاسک سونپا ہے جس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشیدجلد علماء کرام سے اہم ملاقات کریں گے اور انہیں حکومتی پالیسی پراعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذہب کی آڑ میں سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید :

قومی -