شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو 50کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو 50کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو 50کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبرمرزا  نے براڈ شیٹ سے کمیشن مانگنے کے الزامات لگانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیاہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مشیر داخلہ کے وکلاء معظم حبیب ایڈووکیٹ ،یحیٰ فرید خواجہ اور ولید بن عثمان ایڈووکیٹ  کی جانب سے ن لیگی ترجمان کو  بھیجے گئےقانونی نوٹس کے متن میں کہا گیا ہےکہ مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس میں جھوٹا اور ہتک آمیز بیان دیتے ہوئے الزام لگایا کہ میں نے براڈ شیٹ سے 50 کروڑ روپے لیے۔متن کے مطابق براڈ شیٹ کے سی ای او کو کئی بار بتا چکے ، شہزاد اکبر دیانتدار آدمی ہیں۔قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا کہ مریم اورنگزیب نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے لہذا وہ ہتک آمیز بیان واپس لیں،ن لیگی ترجمان نے بیان واپس نہ لیا تو اِنہیں عدالت میں لیجایا جائے گا ۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ  مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے عمران خان کے حکم پر براڈ شیٹ کے ساتھ مذاکرات کیے، نیب اور براڈ شیٹ کے درمیان کوئی سرکاری معاہدہ نہیں ،براڈ شیٹ کمپنی نے کہا شہزاد اکبر اور نیب کا رویہ مایوس کن ہے، شہزاد اکبر کے مذاکرات کو پبلک کیا جائے، کتنا کمیشن لیا گیا؟تحقیقات کی جائیں، پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی منی لانڈرنگ تو آج ہو رہی ہے،کرسی پر بیٹھ کر این آر او کی تلاش عمران خان کر رہے ہیں،ہم آپ کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -