رحمان ملک اور سنتھیارچی کا ایک دوسرے خلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

رحمان ملک اور سنتھیارچی کا ایک دوسرے خلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
رحمان ملک اور سنتھیارچی کا ایک دوسرے خلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور امریکی خاتون بلاگر سنتھیارچی نے ایک دوسرے کے خلاف کیسز واپس لینے کے درخواستیں دائر کردی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق امریکی خاتون اور رحمٰن ملک کے وکلاء نے مقدمات کی واپسی کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی ہیں،سنتھیارچی نے رحمان ملک  کے خلاف دائر زیادتی کے اپنے مقدمے کو واپس لینے کے لیے وکیل کو ہدایات دے دی ہیں۔سنتھیا رچی کے وکیل عمران فیروز نے  زیادتی کے مقدمے کی واپسی کی ہدایت کی تصدیق کی ہے۔

دوسری طرف رحمٰان ملک  نے بھی سنتھیارچی کے خلاف اپنی اندراجِ مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی ہے،امریکی خاتون اور سابق وزیر داخلہ کی متفرق درخواستوں پر کل(جمعرات کو ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق فریقین کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

مزید :

قومی -