چین نے بھارتی عوام کو الگ طریقے سے ’نشانہ‘ بنانا شروع کردیا

چین نے بھارتی عوام کو الگ طریقے سے ’نشانہ‘ بنانا شروع کردیا
چین نے بھارتی عوام کو الگ طریقے سے ’نشانہ‘ بنانا شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی ہیکرز نے بھارتی واٹس ایپ صارفین کی ہیکنگ شروع کردی ہے۔

دارالحکومت نئی دلی کے تھنک ٹینک ’سائبر سپیس فاؤنڈیشن‘ نے کہا ہے کہ چینی ہیکرز کی جانب سے پارٹ ٹائم نوکری کا جھانسہ دے کر واٹس ایپ ہیکنگ کی جا رہی ہے۔ ہیکرز کی جانب سے ایک لنک دیا جاتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ روزانہ 10 سے 30 منٹ تک کام کرکے 200 سے تین ہزار روپے تک کمائے جاسکتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی یہ لنک کھولتا ہے تو اس کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا جاتا ہے۔

سائبر سپیس فاؤنڈیشن کے مطابق اس لنک کے ذریعے ایک آئی پی ایڈریس 47.75.111.165 پر موجود کلاؤڈ پر لے جایا جاتا ہے جو کہ ہانگ کانگ اور چین میں موجود ہے۔