اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا، قوم سیاست کے اِن منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کریگی:سردارعثمان بزدار

اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا، قوم سیاست کے اِن منفی کرداروں کو ...
اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا، قوم سیاست کے اِن منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کریگی:سردارعثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اپوزیشن والے بے مقصد احتجاج کر رہے ہیں ،پی ڈی ایم کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں ، اہم قومی ایشوز پر اپوزیشن کی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش ناکام رہی، ان لوگوں کو عوام کا کوئی خیال نہیں،یہ صرف ذاتی عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں،آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ اِنچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی عوام میں رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے ،مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑنے والے یہ عناصر تنہا ہوچکے ہیں،اپوزیشن نے ملکی مفادات کو پس پشت ڈال کر قوم کے اتحاد و یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی،اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سیاست کے ان منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور دور اندیش فیصلے کئے، حکومت نے فلاح عامہ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں، وزیر اعظم عمران خان جرات اور بصیرت سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں،عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -