فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے : چوہدری پرویز الٰہی 

فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے : چوہدری پرویز الٰہی 
فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے : چوہدری پرویز الٰہی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فوج غیر جانبدار ادارہ ہے، اسے سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا، پاک فوج نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ فوج اور اداروں نے اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں عوامی خدمت کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے، پاک فوج سمیت تمام اداروں نے پاکستان کی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے۔

مزید :

قومی -