خاتون نہانے گئی تو گھر میں آگ لگ گئی، برہنہ حالت میں باہر بھاگ کر جان بچانا پڑی

خاتون نہانے گئی تو گھر میں آگ لگ گئی، برہنہ حالت میں باہر بھاگ کر جان بچانا ...
خاتون نہانے گئی تو گھر میں آگ لگ گئی، برہنہ حالت میں باہر بھاگ کر جان بچانا پڑی
سورس:   File/Wikimedia Commons

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی شہر برمنگھم کے ایک گھر میں آتشزدگی کے دوران خاتون کو برہنہ حالت میں باہر بھاگ کر جان بچانا پڑی۔

برمنگھم لائیو کے مطابق ایک خاتون اپنے تین بچوں کو چھوڑ کر نہانے گئی کہ اسی دوران پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ بچوں نے اپنی ماں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے جس کے بعد وہ باہر نکل گئے۔ خاتون کو غسل خانے میں کافی دیر بعد گھر میں آتشزدگی کا احساس ہوا تو وہ پچھلے دروازے سے برہنہ حالت میں ہی باہر نکل گئی۔

خاتون نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس کے گھر میں آگ بجلی سے چلنے والے ہیٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ وہ برہنہ حالت میں باہر بھاگی تو پڑوسی نے اسے ایک کمبل دیا جس سے اس نے اپنا جسم ڈھانپا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -