سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کامیاب کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کا دہشتگرد گرفتار

   سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کامیاب کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کا دہشتگرد ...
   سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کامیاب کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کا دہشتگرد گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاؤنٹرٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گرد کو گرفتارکرکے ممنوعہ لٹریچربرآمدکر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی گوجرانوالہ کوایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ کالعدم تنظیم داعش کاایک دہشتگرد چوہدری ٹاؤن سیالکوٹ میں موجود  ہے۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کر ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت محمدعمر کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد سے داعش کاممنوعہ لٹریچر برآمد کر لیا گیا جس کے ذریعے  انتہاپسندی کی  ترغیب دی جارہی تھی۔دہشتگرد کے خلا ف سی ٹی ڈی گوجرانوالہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -