زیادتی کا الزام ،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

زیادتی کا الزام ،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا
زیادتی کا الزام ،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )کے سائبر کرائم سرکل نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو طلب کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق  ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے بابر اعظم کو کل (جمعرات)کو طلب کیا گیا تھا تاہم بابر اعظم نے مصروفیت کے باعث پیش ہونے سے معذرت کر لی۔  بابر اعظم نے چند دنوں بعد پیش ہونے کی درخواست کی ہے جسے ایف آئی اے نے منظور  کرلیا ہے  اور آئندہ ہفتے پیش ہونے کی مہلت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ قومی کپتان پر ایک خاتون کی جانب سے ہراساں، زیادتی کرنے، مالی غبن اور دیگر الزامات  عائد کیے گئے تھے۔ ایف آئی اے کی جانب سے بابر اعظم کو خاتون سے زیادتی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -