جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں اہم تبدیلیاں متوقع

جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں اہم تبدیلیاں متوقع
جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں اہم تبدیلیاں متوقع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان سکواڈ میں چار سے پانچ تبدیلیاں متوقع ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جانے کا امکان ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بننے والے محمد عباس،شان مسعود،حارث سہیل اور سہیل خان کو ڈراپ کیا جاسکتا ہےجبکہ قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی دکھانے پر حسن علی،روحیل نذیر  اور سعود شکیل کو سکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔جنوبی افریقہ ٹیسٹ اور ٹی 20 سریز کھیلنے کے لئے رواں ماہ پاکستان پہنچے گی۔حتمی سکواڈ کا اعلان جمعے کے روز چیف سلیکٹر محمد وسیم کرینگے۔

مزید :

کھیل -