نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی شکست پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو افسروسیم خان بھی میدان میں آگئے 

نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی شکست پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو افسروسیم خان ...
نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی شکست پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو افسروسیم خان بھی میدان میں آگئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو افسر وسیم خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہر شخص کو مشکلات کا سامنا ہے، وبا کی وجہ سے ہی کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہوئی لیکن نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سارا ملبہ کورونا پر نہیں ڈال سکتے۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کھلاڑیوں کو انجریز کے بھی مسائل تھے تاہم پہلے ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں نے کارکردگی دکھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر اور رمیض راجہ کو بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر دکھ ہوا لیکن کسی نے ہمیں حل نہیں دیا، ہم نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ تجربہ کار باولرز کہاں سے لائیں؟ ہار ہو یا جیت ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ مایوس کن کارکردگی پر کوئی بہانہ نہیں بنائیں گے۔

مزید :

کھیل -