بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  وزارت تعلیم نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنےسے متعلق فیصلہ کیا جانا تھا ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا نےجہاں معاملات زندگی کو بری طرح متاثر کیا وہیں تعلیم کا بھی ہرج ہوا ۔ پاکستان میں تعلیمی ادارے بند رہے اور ایک سال بچوں کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی ۔ گزشتہ برس بھی بچوں سے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لئے گئے تھے ۔

مزید :

اہم خبریں -تعلیم و صحت -