تارکین وطن کے لیے روز ویلی فیز 2 اوورسیز بلاک متعارف کرادیا گیا

تارکین وطن کے لیے روز ویلی فیز 2 اوورسیز بلاک متعارف کرادیا گیا
تارکین وطن کے لیے روز ویلی فیز 2 اوورسیز بلاک متعارف کرادیا گیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) تارکین وطن کو رہائشی سہولیات کے پراجیکٹس سے متعارف کرانے کے لیے دبئی کے ایک ہوٹل میں ”روز ویلی فیز 2 اوورسیز بلاک“ کی لانچنگ تقریب ہوئی جس میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے ڈپٹی قونصل جنرل گیان چند مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر خاص مہمانوں میں مقامی شیخ ڈاکٹر ابو عبداللہ اور دیگر شیوخ بھی موجود تھے۔ امارات میں مقیم پاکستانیوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی اور ”روز ویلی فیز 2 اوورسیز بلاک“ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر فالکن ریئل سٹیٹ کے چیئرمین چودھری افتخار حارث اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھے جنہوں نے شرکائے تقریب کو کمپنی کے زیر تکمیل پراجیکٹس کے بارے معلومات فراہم کیں اور معلومات بروشر تقسیم کیے۔ فالکن رئیل سٹیٹ کے نمائندوں نے اپنے پراجیکٹس خصوصاً اوورسیز بلاک کے بارے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے یہ ایک بہترین اور سستا رہائشی منصوبہ ہے جو اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر واقع ہے، یہاں ترقیاتی کام جاری ہے لہٰذا اوورسیز پاکستانی اوورسیز بلاک میں اپنی پسند کا پلاٹ حاصل کر کے گھر کی تعمیر کرسکتے ہیں۔

نمائندوں نے بتایا کہ ”روز ویلی فیز 2“ ہر لحاظ سے بہترین رہائشی منصوبہ ہے جو اوورسیز پاکستانیوزن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے یہاں دور جدید کی ہر سہولت موجود ہے۔ لانچنگ تقریب میں مدعو اور شریک مہمانوں نے روز ویلی منصوبہ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انتظامیہ کی طرف سے موقع پر پلاٹ بک کرانے یا خریداری پر ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ کا ڈسکاﺅنٹ بھی دیا گیا تھا۔ تقریب کے منتظم راجہ محمد جمیل بنگیال نے پراجیکٹ مذکور کے بارے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے جائیداد خریدنے کا بہترین موقع اور گولڈن چانس ہے جس سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔ فالکن ریئل سٹیٹ کے بارے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس تجربہ کار بلڈرز کی ٹیم بھی موجود ہے جو پراپرٹی کے خریداروں اور گھروں کی تعمیر کے سلسلہ میں لوگوں کی مکمل معاونت کرے گی۔

مزید :

تارکین پاکستان -رئیل سٹیٹ -