سعودی خاتون کے ہاں 5 جڑواں بچوں کی پیدائش

سعودی خاتون کے ہاں 5 جڑواں بچوں کی پیدائش
سعودی خاتون کے ہاں 5 جڑواں بچوں کی پیدائش
سورس: Pixino

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں  ایک خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، تمام بچے اور ان کی ماں صحت مند ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گزشتہ 12 برس سے اولاد کی نعمت سے محروم تھی۔ اس کے ہاں 12 سال پہلے ایک بیٹا پیدا ہوا تھا جس کے بعدوہ مسلسل علاج کرواتی رہی لیکن مزید بچوں سے محروم رہی۔

حال ہی میں خاتون نے بچے کی پیدائش کیلئے ٹیسٹ ٹیوب کا طریقہ علاج اپنایا جو کامیاب رہا اور خاتون نے پانچ جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے زچہ اور بچوں کی تصویر شیئر نہیں کی گئی تاہم ان کا کہنا ہے کہ سب خیریت سے ہیں۔ بچوں کی پیدائش حمل کے 28 ویں ہفتے میں ہوئی اور ان کا وزن 950 سے 1100 گرام تک ہے۔