غیر قانونی اسلحے کی فروخت، آئی جی پنجا ب نے سخت احکامات جاری کردئیے

غیر قانونی اسلحے کی فروخت، آئی جی پنجا ب نے سخت احکامات جاری کردئیے
 غیر قانونی اسلحے کی فروخت، آئی جی پنجا ب نے سخت احکامات جاری کردئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ جس تھانے کی حدود میں غیر قانونی اسلحہ کا کاروبار ہوتاپایا گیا وہاں متعلقہ ایس ایچ او کے ساتھ سپروائزری افسرسے بھی جواب طلبی ہو گی۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبہ بھرمیں غیر قانونی اسلحہ کی تیاری اورخریدو فروخت میں ملوث ڈیلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو حکم دیا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں غیر قانونی اور ممنوعہ اسلحہ کا کاروبار کرنے والے ملزمان اور ڈیلرز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کرانے کے ساتھ ساتھ انکے خلاف سخت قانونی کراروائی کی جائے۔

آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپروائزری افسران اپنے اضلاع میں اسلحہ ڈیلرز کے اسٹاک کی انسپکشن اور لائسنس کی باقاعدگی سے چیکنگ کو یقینی بنائیں اورسٹاک سے زائدیا ممنوعہ بور کا اسلحہ رکھنے والے اسلحہ ڈیلرز کے خلاف کارروائی میں کوئی رعائیت نہ برتی جائے۔  لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے اورسی سی پی او، آر پی اوز اور ڈی پی اوز غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن مہم کی خود نگرانی کریں۔ جرائم کی وارداتوں میں لائسنس یافتہ اسلحہ کے استعمال کی صورت میں متعلقہ اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھی جائے اور لائسنس کی منسوخی کے ساتھ ایسے مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ 

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -