اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 23جنوری تک توسیع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سیشن کورٹ میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج چودھری عامر ضیا نے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ رمنا میں 26نومبر کے احتجاج پر مقدمہ درج ہے۔