فلم "مولاجٹ" کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کرگئے

Jan 13, 2025 | 11:15 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لالی ووڈ کی شاہکار فلم "مولاجٹ "کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کرگئے۔

نجی ٹی وی" سماء نیوز" کے مطابق سروربھٹی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، رات سانس رکنے کی شکایت پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ مرحوم کی نمازجنازہ بعد ازنماز عشاء داتادربار میں اداکی جائے گی۔

مزیدخبریں