ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی حوالے سے ابھی مشکلات چل رہی ہیں مگر صورتحال اب بہتری کی جانب چل پڑی ہے آپ جس بھی امید پر ہیں ان شاءاللہ اب اس میں کامیابی ملنے کا امکان روشن ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ اپنے مسئلے جس میں خاص طور پر بندش تھی آزاد ہو رہے ہیں۔ آپ کو اب اچھی صورتحال کا سامنا ہوگا۔ آپ مناسب پلاننگ کر لیں اب آپ کو بہتری سے آگے بڑھنا ہوگا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ نے اگر اپنا راستہ ٹھیک کر لیا اور سیدھے راستے پر آ گئے تو پھر وارے نیارے ہو جائیں گے ان دنوں آپ کو جس طرف سے لالچ دیا جا رہا ہے اس پر بھی توجہ دیں یہ غلط ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ انجان سی بندش و رکاوٹوں کا شکار ہیں جس بھی کام میں ناکامی ہوتی ہے اس کی وجہ شاہد یہ ہی ہے اس وقت آپ کو روحانی حل کی طرف ضرور جانا چاہئے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ مالی پریشانی سے بھی نکلیں گے اور جس بھی طرف کسی مقصد میں کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ اس کے بھی کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں آج اچھا دن رہے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے گھر والوں اور اپنا صدقہ لازمی دیں اس وقت نحوست اور بدنظری کا واضع شکار ہیں آپ چاہ کر بھی خود سے نہیں نکل سکتے صرف اللہ سے مدد مانگیں وار ہوا لگتا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ نے چاہا تو آج ڈپریشن سے بھی نکلیں گے اور آپ کی ضرورتیں بھی پوری ہونے کے اسباب پیدا ہو جائیں گے اب قدرتی راستے مل جائیں گے۔ بس آپ کا فوکس اس پر ضرور ہو۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ دن بدن بندش وغیرہ سے معاملات سے نکلتے جا رہے ہیں اور اب آگے بڑھنے کے دن ہیں ایک نیت معاف رہی تو وہ کامیابی حاصل کر لیں گے جس کی برسوں سے خواہش تھی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
نئے کام کے ابتداءکے لئے بھی اچھا دن ہے اور پرانے کاموں میں بھی بہتری ملنے کا واضع امکان موجود ہے آپ بالکل پریشان نہ ہوں اب اور بھی کئی معاملات حل ہو سکیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ اب کھل کر اپنے کاموں پر توجہ دیں اور جس بھی معاملے کو حل کرنے میں برسوں لگ گئے تھے وہ دنوں مںی حل ہوتا نظر آتا ہے اس کی ابتداءبھی ہو چکی ہے اب۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مشتری جب زائچے میں ہو تو وارے نیارے ہو جاتے ہیں آپ ان دنوں بحکم اللہ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے ان شاءاللہ بڑے شاندار انداز سے کامیاب بھی ہوں گے جلد کریں بس۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نحوست بدنظری دونوں کے گھیرے مںی ہیں اب صدقہ بھی دیں نظر بھی اتاریں اور حاسدین سے جس قدر ممکن ہو دور بھی ہو جائیں۔ آج کا دن بڑا ہی اہم ہوگا۔
