پی سی بی کے زیراہتمام پیسپی انڈر16 کرکٹ ٹرائلز‘نوجوانوں کی بھرپور شرکت
لاہور( رپورٹ، افضل افتخار) ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اقدامات بہت ضروری ہے اور اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا فائدہ مستقبل میں ضرور نظر آئے گا پی سی بی کے زیر اہتمام پیپسی انڈر16 ٹرائلز کا آغاز ہوچکا ہے جس کا مقصد ملک کے نئے ٹیلنٹ کو منظر عام پرلیکر آنا ہے۔ ٹرائلز میں مجموعی طور پر 112 بچے شرکت کررہے ہیں اس حوالے سے ان ٹرائلز میں شریک بچوں نے پاکستان سے گفتگو میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ٹرائلز میں ہمیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع مل رہا ہے۔ رضا فیاض نے کہا کہ انڈر16 کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقاد بہت خوش آئند ہے اور اس سے پاکستان کو کرکٹرز ملیں گے۔ محمد عثمان نے کہا کہ ان ٹرائلز سے جہاں پر ہمیں اپنی کارکردگی جانچنے کا موقع مل رہا ہے وہاں پر ہمیں اپنی خامیوں کو دور کرنے کا بھی بہترین موقع مل رہا ہے ۔ احمد حسن نے کہا کہ پیپسی ملک میں کرکٹ کے کھیل کے فروغ کے لئے جس طرح کام کررہی ہے وہ قابل تعریف ہے ۔ حیدر علی اور یاسین خان نے کہا کہ بہترین کوچز ہمارے ٹرائلز لے رہے ہیں ۔سلطان بھٹی نے کہا کہ ہمیں ایک پلیٹ فارم مل گیا ہے۔ یہاں پر شریک ہر لڑکے کی خواہش ہے کہ وہ عمدہ کھیل پیش کرے کیونکہ ہر ایک قومی ٹیم کا حصہ بننے کاخواب لیکر آیا ہے رضوان صدیق اور ذیشان امیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس کا انعقاد ہونا چاہئے۔ پی سی بی اور پیپسی نے ہمیشہ نوجوان کرکٹرز کی ایسے ہی حوصلہ افزائی کی ہے۔