ایفی ڈرین کیس: یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کے خاندانوں کے اثاثوں کی تفصیلات جمع

ایفی ڈرین کیس: یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کے خاندانوں کے اثاثوں کی ...
ایفی ڈرین کیس: یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کے خاندانوں کے اثاثوں کی تفصیلات جمع

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، ان کی اہلیہ فوزیہ گیلانی، بیٹے علی موسیٰ گیلانی اور عبدالقادر گیلانی سمیت مخدوم شہاب الدین نے انسداد منشیات کی عدالت میں اپنے اثاثوں کی تفصیل جمع کرا دی ہے۔راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ فوزیہ گیلانی،بیٹے علی موسیٰ گیلانی،عبدالقادر گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت 15 ملزمان سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ ملزم 13 جولائی تک اپنا تحریری جواب داخل کرائیں جس پر علی موسیٰ گیلانی، قادر گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کے اہل خانہ نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دیں،کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں