سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کیلئے درخواست دائر

سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کیلئے درخواست دائر
سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کیلئے درخواست دائر

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 400 قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے 400 قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیلئے معاملہ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جبکہ ان قیدیوں میں وہ قیدی بھی شامل ہیں جو 20 سے 25 سال کی عمر قید پوری کر چکے ہیں اور قانون کے تحت جو قیدی عمر قید کی سزا پورے کر لے اسے سزائے موت نہیں ہو سکتی لہٰذا سزائے موت کے فیصلوں پر عمل درآمد روکا جائے۔

مزید : جرم و انصاف