صدر زرداری 10 دن بعد وطن لوٹ آئیں گے، بیرون ملک رہنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: خورشید شاہ

صدر زرداری 10 دن بعد وطن لوٹ آئیں گے، بیرون ملک رہنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: ...
صدر زرداری 10 دن بعد وطن لوٹ آئیں گے، بیرون ملک رہنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: خورشید شاہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری 10 دن بعد وطن واپس آ جائیں گے، ان کے بیرون ملک رہنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حکومت کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا چاہئے، اے پی سی میں مزید تاخیر بدقسمتی ہو گی، ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ افشا ہونے کی تحقیقات کرائی جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین نیب کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، نیب کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے، جسٹس بھگوان داس کے نام پر اعتراض آیا تو نیا نام دیں گے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ افشا ہونے پر حکومت نے کچھ نہیں کیا حالانکہ رپورٹ لیک ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور پتہ لگانا چاہئے کہ رپورٹ لیک کرنے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین کی کامیابی کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے جس نے پانچ سال چین سے قریبی روابط رکھے۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا التواءمزیدتاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہئے اگر حکومت کی جانب سے مزید تاخیر ہوئی تو یہ بدقسمتی ہو گی۔ خورشید شاہ نے اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شماریات ڈویژن نے رپورٹ میں اشیاءی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ بتایا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں