وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد بلانے کی منظوری دے دی ہے اور اب کونسل کا اجلاس جلد طلب کر لیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اس کے چیئرمین وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صدارت میں ہو گا جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی کونسل میں شامل ہوں گے۔ کونسل کے دیگر ممبران میں وفاقی وزراءپیر سید صدر الدین شاہ، لیفٹینینٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ اور سردار محمد یوسف شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق کونسل کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا جس میں صوبوں اور وفاق کے درمیان معاملات زیر غور آئیں گے۔

مزید : اسلام آباد