توانائی بحران پر قابو پا کر ہی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے: شہباز شریف

توانائی بحران پر قابو پا کر ہی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے: شہباز شریف
توانائی بحران پر قابو پا کر ہی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے: شہباز شریف

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، توانائی بحران پر قابو پا کر ہی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ نے ملاقات کی جس میں چیئرمین واپڈا نے وزیراعلیٰ کو ادارے کی کارکردگی اور آئندہ کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر میاں شہباز شریف نے کہا کہ واپڈا توانائی کے جاری منصوبے جلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت روایتی طریقوں کے علاوہ توانائی کے متبادل ذرائع سے بھی بجلی کی پیداوار حاصل کرے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ لائن لاسز میں کمی اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئے مربوط حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی، آبپاشی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔

مزید : بزنس