بجلی کے تار گرنے سے نو بھینسیں اور ایک بچھڑا ہلاک
کامونکی (مانیٹرنگ ڈیسک) تیز بارش اور ہوا کے باعث بجلی کے تار گر گئے جس سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں نو بھینسیں اور ایک بچھڑا ہلاک ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کامونکی میں ایمن آباد کے قر یب بارش کے باعث بجلی کے پو ل سے تار ٹوٹ کر جامع مسجد انوارِ مدینہ اور اس کے عقب میں موجود قبرستان میں گرنے سے خوراک کی تلاش میں آنے والی 9 بھینسیں اور ایک بچھڑا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ بھینسوں کی رکھوالی کر نے والا 10سالہ لڑکا زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے واپڈا اہلکاروں کی غفلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔