پاک، ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل ہو گا

پاک، ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل ہو گا
پاک، ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل ہو گا

  


گیانا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز کل ہو رہا ہے، گرین شرٹس سیریز کے فاتحانہ آغاز کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ گرین شرٹس وارم اپ میچ میں فتح کے بعد ون ڈے سیریز کا بھی فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کھلاڑی کامیابی کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔دوسری جانب میزبان ٹیم کے کپتان ڈیوائن براوو بھی جیت کے لیے پرامید ہیں۔

مزید : کھیل