پشاور: دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں 10 افراد گرفتار، متعدد ٹھکانے تباہ

پشاور: دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں 10 افراد گرفتار، متعدد ٹھکانے تباہ
پشاور: دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں 10 افراد گرفتار، متعدد ٹھکانے تباہ

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقوں ایف آر پشاور اور ایف آر کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن میں دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں 10 افراد کوگرفتارکرکے دو پناہ گاہیں مسمار کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن پشاورکے نواحی علاقوں سلیمان خیل، ارباب ٹاپو، مریم زئی، شیرا کیرا اور ملحقہ علاقوں میں کیاگیا جس میں دہشت گردوں سے روابط رکھنے کے شبے میں 10 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آپریشن میں 23 اشتہاریوں سمیت 93 مشتبہ افرادکو بھی گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ آپریشن میں مبینہ دہشت گردوں کی دو پناہ گاہیں اور جرائم پیشہ عناصرکے متعدد ٹھکانے تباہ کئے گئے۔

مزید : پشاور