ماموں نے جائیداد کیلئے 3 سالہ بھانجی کو قتل کر دیا
اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اوکاڑہ کے نواحی علاقے دڑ ملکانہ میں ماموں نے ڈنڈے سے وار کر کے تین سالہ بھانجی کو ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقے دڑملکانہ میں سنگدل شخص نے ڈنڈے سے وار کر کے تین سالہ بھانجی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ملزم کی سوتیلی بھانجی تھی جسے ملزم نے جائیداد کیلئے قتل کیا۔