مشترکہ مفادات کونسل کی عدم تشکیل غیر آئینی ہے: رضا ربانی

مشترکہ مفادات کونسل کی عدم تشکیل غیر آئینی ہے: رضا ربانی
مشترکہ مفادات کونسل کی عدم تشکیل غیر آئینی ہے: رضا ربانی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءاور سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اتنا ہی رتبہ ہے جتنا وفاقی کابینہ کا ہے، مشترکہ مفادات کونسل تشکیل نہ دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک ماہ سے زائد ہو گیا مگر مشترکہ مفادات کونسل کا قیام عمل میں نہیں آ سکا جو کہ غیر آئینی ہے، حکومتی رویے سے لگتا ہے کہ ہم دوبارہ ون یونٹ کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 28 جون 2013ءکو انرجی پالیسی کو حتمی شکل دی، توانائی پالیسی پر دیگر صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے۔ رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین میں صرف پنجاب کے وزیراعلیٰ ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : اسلام آباد