آﺅٹ آف ٹرن ترقی پانے والوں کے فیتے اور تارے اتر گئے

آﺅٹ آف ٹرن ترقی پانے والوں کے فیتے اور تارے اتر گئے
 آﺅٹ آف ٹرن ترقی پانے والوں کے فیتے اور تارے اتر گئے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت سندھ نے آﺅٹ آف ٹرن ترقی پانے والے 59 پولیس افسران کی تنزلی کرکے انہیں ان کے سابقہ رینکس پر واپس کردیا ہے۔ خلاف ضابطہ ترقیاں ترقی پانی والے ایس ایس پی چوہدری اسلم، نیاز کھوسو، فاروق اعوان، فیاض خان، مظہر مشوانی اور راجا عمر خطاب سمیت 12 پولیس افسران اپنے موجودہ عہدوں پر برقرار رہیں گے۔ حکومت سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق ایس پی ملیر راﺅنوار احمد خان کی تنزلی کرکے انہیں ڈی ایس پی بنادیا گیا ہے، پولیس انسپکٹر سے گریڈ 18 میں ایس پی بن جانے والے خرم وارث، منیر احمد پھلپوٹو اور وقار ملہن کو واپس گریڈ 16 میں انسپکٹر بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خلاف ضابطہ ایس پی بنائے گئے آفتاب احمد ہالیپوٹو، محمد اکرم ابڑو، آئی جی سندھ کے اسٹاف آفیسر ارشاد سیہڑ ، لطیف احمد صدیقی، سید محمد علی رضا اور سید امداد علی شاہ سمیت 22 پولیس افسران کو گریڈ 17 میں ڈی ایس پی بنا دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی