تحریکِ طالبان نے شام میں خصوسی سیل بنادیا

تحریکِ طالبان نے شام میں خصوسی سیل بنادیا
تحریکِ طالبان نے شام میں خصوسی سیل بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان نے بشار الاسد حکومت کے خلاف برسرپیکار باغیوں کی کارروائیوں کے جائزے کے لئے شام میں اپنا خصوصی سیل قائم کردیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے شام میں اپنا اڈا ان عرب جنگجوو¿ں کی معاونت سے قائم کیا ہے جو افغانستان میں ابتدا میں روس اور بعد میں اتحادی افواج کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے بعد شام میں حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق شام میں قائم اس خصوصی سیل کے سربراہ محمد امین ہیں جو پاکستان میں موجود طالبان کو شام کی تازہ ترین صورت حال سے مسلسل باخبر رکھتے ہیں۔ طالبان رہنما کا کہنا ہے کہ اس سیل کا کام شام میں جہاد کی ضرورت کا اندازہ لگانا اور شامی دوستوں کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائیوں کا انتظام کرنا ہے اس سیل کو پاکستان میں موجود کئی مذہبی اور شدت پسند گروپوں کی مدد اور تعاون حاصل ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں درجنوں افراد شام میں بشار الاسد کے خلاف باغیوں کے ساتھ مل کر لڑنے کے لئے تیار ہیں، بشار الاسد کے خلاف متحارب افراد کا ساتھ دینے کے لئے گزشتہ دو ماہ کے دوران کم ازکم طالبان کے 12اہم جنگجو اور طالبان کے مختلف شعبوں کے ماہرین شام پہنچے ہیں لیکن باغیوں نے اپنی افرادی قوت کے پیش نظرابھی ان سے معذرت کرلی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -