سندھ میں امن و امان کی صورتحال آئیڈیل نہیں:وزیرقانون

سندھ میں امن و امان کی صورتحال آئیڈیل نہیں:وزیرقانون
سندھ میں امن و امان کی صورتحال آئیڈیل نہیں:وزیرقانون

  


حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیر قانون ڈاکٹر سکندر میندرو نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال آئیڈیل نہیں ہے لیکن لیاری سے لوگوں کی دیگر علاقوں میں نقل مکانی کو ناکامی تسلیم نہیں کریں گے۔ سرکٹ ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں کچھ علاقے کے کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں لیکن کچھ پر ذمہ داری ڈالنا ناانصافی ہوگی۔ لیاری میں امن قائم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کوششیں کی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے آج بھی بات چیت ہوسکتی ہے، اگر اتحادی موجودہ بلدیاتی نظام میں ترمیم لانا چاہتے ہیں تو لاسکتے ہیں۔

مزید : کراچی