لیاری سے نقل مکانی حکومتی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے:شاہی سید

لیاری سے نقل مکانی حکومتی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے:شاہی سید
لیاری سے نقل مکانی حکومتی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے:شاہی سید

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ لیاری سے ہزاروں خاندانوں کی نقل مکانی حکومت کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، شہریوں سے اپنی چھت چھین لینا عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کمیٹیوں کو تشکیل دینے، نوٹس لینے اور زبانی جمع خرچ کے بجائے لیاری سے بے دخل کئے گئے غریب عوام کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ماہ رمضان میں شہریوں سے اپنی چھت چھین لینا عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، لیاری خاص طور پر گزشتہ کئی ہفتوں سے میدان جنگ بنا ہوا ہے، سیاسی مصلحت پسندی کی وجہ سے آنکھیں بندکر لینے کے نتائج انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، موقع پرست سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے شب و روز سازشوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے ایک ساتھ رہنے والوں کو دست و گریباں کرنے کی سازشوں کے اصل محرکات کو سمجھنا ہوگا، چند مٹھی بھر دہشت گردوں کی وجہ سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی ارباب اختیار کی عدم توجہی کا عملی ثبوت ہے۔

مزید : کراچی