شہبازشریف فری ہینڈ نہیں ، کیانی چلے جائیں ،الطاف حسین غفلت کے باعث پھنسے:شیخ رشید

شہبازشریف فری ہینڈ نہیں ، کیانی چلے جائیں ،الطاف حسین غفلت کے باعث پھنسے:شیخ ...
شہبازشریف فری ہینڈ نہیں ، کیانی چلے جائیں ،الطاف حسین غفلت کے باعث پھنسے:شیخ رشید

  


اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو چھو ٹے موٹے کاموں میں فری ہینڈ ہے لیکن بڑے کاموں میں فیصلہ نواز شریف ہی لیتے ہیں ۔ چیئر مین نیب نہیں لگایا جائے گا کیو نکہ ایسا کرنے سے کئی لو گ جیل میں جائیں گے ۔ سما ءنیوز کے پروگرام ”نیوز بیٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرم کبھی نہیں چھپتا۔ ابھی تک بلوچستان کی کابینہ مکمل نہیں ہوئی اور نہ ہی صوبوں کے گورنر بدلے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا حکمرانوںکے پاس ڈلیور کرنے کے لئے کچھ نہیں اس لئے باہر کے ملکوں کے ساتھ معاہدے کئے جاتے ہیں لیکن حاصل کچھ نہیں ہو تا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اب آرمی چیف کو چلے جانا چاہئے کیونکہ ایکسٹینشن نہیں ہو گی ۔ اس وقت پانچ جرنیل لائن میں ہیں جن میں سے کوئی ایک آرمی چیف بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چہرے بدلتے ہیں نظام نہیں بدلتا لیکن حالیہ انتخابات میں چہرے بھی نہیں بدلے، وہی لو گ ہیں جو 1985میں اقتدار میں تھے ۔ انہوں نے کہا نظام کو بدلنے کی بات کرنے والی قوم اپنے آنکھیں کھولے اور کانوں میں ٹھونسی ہوئی انگلیاں باہر نکالے کیونکہ اس وقت پیسہ پھینک تماشہ دیکھ والا معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے آرٹیکل 6کی حمایت کی مگر اگلے دن مخدوم امین فہیم کا لہجہ بدلا ہوا تھا اور انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ 12اکتوبر سے شروع ہونا چاہئے۔ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس پیسے ہیں تو اتنی بڑی جماعت چل رہی ہے ۔ برطانیہ میں ان کو کہا جارہا تھا کہ اپنے اکاﺅنٹ ٹھیک کریں لیکن انہوںنے کوتاہی کی ۔ اب اس کیس کا کوئی بھی فیصلہ ہو لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں ایم کیو ایم کونقصان پہنچا ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے بہت دور تک سوچتے ہیں ۔ سب سے بڑے غدار وطن حسین حقانی کے ساتھ بھی جنرل پاشا اور کیانی نے میٹنگ کی اور اس کو ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاﺅس کی سکیورٹی دیکر جانے دیا گیاحالانکہ امریکن پوری طرح اس کے ساتھ تھے ۔

مزید : قومی