ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ تک کوئی نہیں پہنچ سکتا ، ایک لفظ سے بھی کوئی واقف نہیں، شائع کرنے کا فیصلہ قومی مفاد کے مطابق کیا جائے گا:وزیراطلاعات

ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ تک کوئی نہیں پہنچ سکتا ، ایک لفظ سے بھی کوئی واقف ...
ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ تک کوئی نہیں پہنچ سکتا ، ایک لفظ سے بھی کوئی واقف نہیں، شائع کرنے کا فیصلہ قومی مفاد کے مطابق کیا جائے گا:وزیراطلاعات

  


اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہاہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ وزیر اعظم ہاﺅس سے غائب نہیں ہو ئی اور نہ اس کو افشا کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ رپورٹ حکومت کے پاس محفوظ ہے اور کسی غیر متعلقہ شخص کی اس تک رسائی کی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے وزیر اعظم ہاﺅس سے غائب ہونے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا سابق حکومت نے وزیر قانون کی سربراہی میں وزرائے خارجہ اور قانو ن پر مشتمل کمیٹی بنائی تھی جس نے جائزہ لیکر یہ رپورٹ شائع نے کا فیصلہ کرناتھا لیکن کمیٹی اور حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر سکی تھی ۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ حکومت یہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اصل رپورٹ کا ایک لفظ بھی کسی کے علم میں نہیں ہے جس رپورٹ پر تبصرے ہورہے ہیں وہ غیر مصدقہ ہے ۔

مزید : اسلام آباد /Headlines