وہ پراڈکٹ جسے ایک ٹی وی شو میں بے فائدہ کہہ کر مسترد کردیا گیا، آج اس کی فروخت دنیا بھر میں اور کمپنی کی مالیت اربوں میں پہنچ گئی

وہ پراڈکٹ جسے ایک ٹی وی شو میں بے فائدہ کہہ کر مسترد کردیا گیا، آج اس کی فروخت ...
وہ پراڈکٹ جسے ایک ٹی وی شو میں بے فائدہ کہہ کر مسترد کردیا گیا، آج اس کی فروخت دنیا بھر میں اور کمپنی کی مالیت اربوں میں پہنچ گئی

  

لندن (نیوز ڈیسک) یہ 2007ء کی بات ہے کہ بی بی سی ٹو کے مشہور پروگرام Dragon's Den میں بزنس میں شان پلفری اپنے منفرد قسم کے ہیئربرش کا آئیڈیا لے کر پیش ہوئے۔ اس پروگرام میں نئے کاروباری آئیڈیاز پانچ بڑے سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں جو آئیڈیا پسند آنے پر کاروبار کے کچھ حصے کے عوض سرمایہ فراہم کرتے ہیں۔ جب شان پلفری نے بتایا کہ وہ گھنگریالے اور الجھے بالوں کو سنوارنے کیلئے ٹینگل ٹیزر نامی نئی قسم کا ہیئر برش متعارف کروانا چاہتے ہیں تو ان کے آئیڈیا کو مذاق کا نشانہ بنایا گیا اور فوراً ہی رد کردیا گیا۔ شان کو کاروبار شرع کرنے کیلئے 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) کی ضرورت تھی اور وہ اس کے بدلے اپنی نئی کمپنی کے 15 فیصد حصص سرمایہ کاروں کو دینے کیلئے تیار تھے، مگر ان کے منصوبے کو احمقانہ قرار دے کر نظر انداز کردیا گیا۔

شان پلفری کہتے ہیں کہ انہیں شدید دھچکا لگا مگر انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنا گھر گروی رکھ کر کچھ رقم کا بندوبست کیا اور اپنے خواب کی تکمیل کیلئے دن رات محنت کرنے لگے۔ آج اس بات کو آٹھ سال گزرچکے ہیں اور آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ شان پلفری کا ہیئربرش آج دنیا کے 70 سے زائد ممالک میں فروخت ہورہا ہے، شوبز کی بڑی بڑی شخصیات اس ہیئر برش کی مداح ہیں اور شان پلفری کی کمپنی اب سالانہ تقریباً ساڑھے تین کروڑ برطانوی پاؤنڈ (تقریباً سوا پانچ ارب پاکستانی روپے) کمارہی ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا کا خوفناک ترین بازار جہاں بندروں کے دماغ اور مردہ پرندے فروخت کیے جاتے ہیں تاکہ۔۔۔ 

شان پلفری کہتے ہیں کہ وہ اپنے گروی رکھے گئے گھر کو واپس لے چکے ہیں اور ایک عالیشان محل نما نیا گھر بھی تعمیر کرچکے ہیں۔ وہ آج کل اپنی کمپنی کو مزید ترقی دینے کیلئے کوشاں ہیں اور اپنا فارغ وقت باغبانی میں گزارتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب دنیا آپ کو ناکام قرار دے دے تو وہی وقت ہوتا ہے کہ آپ خود پر یقین رکھتے ہوئے پوری ہمت کے ساتھ کھڑے ہوں اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنی دھن میں مگن رہیں، قسمت آپ کے قدم چومنے کیلئے خود چل کر آپ کے پاس آجائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس