پبلک ٹائلٹ میں نصب ایسی چیز کہ دیکھ کر خاتون کی ہوائیاں اڑ گئیں

پبلک ٹائلٹ میں نصب ایسی چیز کہ دیکھ کر خاتون کی ہوائیاں اڑ گئیں
پبلک ٹائلٹ میں نصب ایسی چیز کہ دیکھ کر خاتون کی ہوائیاں اڑ گئیں

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ آپ کسی ہوٹل کے ٹائلٹ میں جائیں تو پہلے اچھی طرح چیک کر لیں کہ وہاں کوئی کیمرہ تو نہیں لگا ہوا، تاکہ آپ اس صورتحال سے بچ سکیں جو اس امریکی خاتون کے ساتھ پیش آئی۔ یہ خاتون اپنے 5سالہ بیٹے کے ہمراہ معروف کافی شاپ سٹاربکس میں گئی جہاں انہیں ٹائلٹ جانا پڑ گیا۔ اچانک بچے کی نظر ٹائلٹ میں بیسن کے نیچے نصب کیے ہوئے ایک موبائل فون پر پڑی۔ اس نے اپنی ماں سے پوچھا کہ ’’یہاں موبائل فون کیوں رکھا ہوا ہے؟‘‘ خاتون یہ دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ موبائل فون کا کیمرہ چل رہا تھا اور اس کا رخ ٹائلٹ کی طرف تھا۔

مزید پڑھیں: جراثیم سے بچتے ہوئے پبلک ٹائلٹ استعمال کرنے کا درست طریقہ

خاتون نے سٹاف سے شکایت کی جس پر پولیس بلا لی گئی، پولیس اہلکاروں نے فون قبضے میں لے لیا۔سٹاربکس کا کہنا ہے کہ ہم اس واقعے سے پریشان ہیں اور اپنے گاہکوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری لیتے ہیں، اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور ہم جلد کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس