سکواش کے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینا خوش آئند ہے،ناصر اقبال

سکواش کے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینا خوش آئند ہے،ناصر اقبال

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی سکواش کے نامور کھلاڑی ناصر اقبال نے پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے پہلی مرتبہ قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے کھلاڑیوں کو مالی تحفظ حاصل ہوگا اور یہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بھی ترغیب ثابت ہوگی۔ ناصر اقبال نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے نتیجہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری آئے گی اور سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑی پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیرنگرانی رہیں گے اور کھلاڑیوں کیلئے فیڈریشن پی ایس اے ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس کے نتیجہ میں موزوں کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن نے 6 کھلاڑیوں کو6 ماہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا ہے جن کو3کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی