2018ء میں کھیلی جانے والی ونٹر اولمپک گیمز کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا

2018ء میں کھیلی جانے والی ونٹر اولمپک گیمز کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا

سیول(اے این این )جنوبی کوریا میں 2018میں کھیلی جانے والی ونٹر اولمپک گیمز کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے ۔ اولمپک گیمز کے شروع ہونے میں 12 سو دن سے بھی کم کا عرصہ باقی رہ گیا ہے ۔ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب داؤ سیول کے ٹیکنالوجی سنٹر میں منعقد کی گئی جس میں ونٹر اولمپک گیمز کے پرچم کے لہرایا گیا ۔ اس تقریب میں داؤ کوریا کے 2 سو ملازمین نے شرکت کی ۔

ان کے ساتھ ساتھ ان تقریب میں گیمز کی آرگنائزنگ کیمٹی کی انتظامیہ کے نائب صدر ینگ جی کواک اور جنوبی کوریا کی سکینگ ٹیم کے کوچ طویبے داؤ سن نے بھی شرکت کی ۔ خیال رہے کہ جنوبی کوریا کی کمپنی داؤ کوریا 2018میں منعقد ہونے والی گیمز کے دوران آئی ٹی کی سہولیات فراہم کرے گی ۔ اس موقعہ پر گیمز کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان گیمز کے لئے تاریخ کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی