ایشز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا

ایشز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا

لندن( نیٹ نیوز) ایشز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم انگلینڈ کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے کینگروز کو 169 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی۔ انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی وننگ سائیڈ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ٹیسٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم 23 سے 25 جولائی تک ڈربی شائر کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 29 جولائی سے 2 اگست تک ایجبسٹن، برمنگھم جبکہ چوتھا ٹیسٹ 6 سے 10 اگست تک ٹرینٹ برج برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک کینگٹن، لندن میں کھیلا جائے گا۔

ایشز سیریز کے بعد آسٹریلیا 27 اگست کو آئرلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ کھیلے گا۔ آسٹریلوی ٹیم 3 ستمبر سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی