بھارت رواں سال ورلڈ برج چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

بھارت رواں سال ورلڈ برج چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

چنائی ( نیٹ نیوز )بھارت رواں سال ورلڈ برج چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ برج فیڈریشن آف انڈیا کے صدر این آر کیروباکرا موتھے نے بتایا ہے کہ ورلڈ برج فیڈریشن کونسل نے اپنے اجلاس میں میگا ایونٹ کی میزبانی بھارت کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میگا ایونٹ آئندہ سال 26 ستمبر سے 10 اکتوبر تک چنائی میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی میزبانی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور ہم اس کے کامیاب اور یادگار انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں 30 ممالک سے 800 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کو پہلی بار ورلڈ برج چمپئن شپ کی میزبانی ملی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی