پہلا ون ڈے ہارنے کے بعد سری لنکا پر دباؤ بڑھ گیا ،وہاب ریاض
لاہور ( سپورٹس رپورٹر)قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کہ پہلا ون ڈے ہارنے کے بعد سری لنکا پر دباؤ بڑھ گیا ہے ، پاور پلے ختم ہونے سے بولرز نے کچھ سکھ کا سانس لیا وہاب ریاض نے کہا کہ سیریز میں فاتحانہ آغاز سے قومی شاہینوں کا مورال بڑھے گا اور آئندہ میچوں میں میزبان آئی لینڈرز دباؤ کا شکار رہیں گے۔ ہاتھ زخمی ہو جانے پر نمائندگی سے محروم وہاب ریاض نے مزید کہا کہ کسی بھی میچ میں محمد حفیظ کا کردار اہم ہوتا ہے جبکہ اظہر علی اب کپتانی میں میچور ہو گئے ہیں۔ مقررہ پچاس اوور میں سری لنکا کے دو سو پچپن رنز پر وہاب ریاض نے کہا یہ پاور پلے ختم ہونے کے باعث ہے جس سے بولرز کچھ رلیکس ہوئے ہیں۔