ڈبلز ایونٹ جیتنا باعث فخر ہے، مارٹینا ہنگز

ڈبلز ایونٹ جیتنا باعث فخر ہے، مارٹینا ہنگز

لندن( نیٹ نیوز)مارٹینا ہنگز نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ایک بار پھر مجھے زندگی ملی ہے، مگر 17 سال بعد ایک بار پھر جیتنا اور ویمبلڈن کے کورٹ میں کھیلنا تمام امیدوں سے برتر احساس ہے مجھے کیرئیر میں طویل عرصہ کے بعد ایک بہت بڑی کامیابی ملی ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کرسکتی میں نے ہمیشہ عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی ملک کے لئے کھیلوں گی ۔ ومبلڈن اوپن جیتنا میرا خواب تھا جو پورا ہوگیا ہے۔

اب میری نظر اگلے ایونٹ پرمرکوز ہے او ر میں اسی طرح محنت سے اس میں بھی کامیابی حاصل کرونگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی